حیدرآباد،لیا قت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس کے شعبہ سرجری یونٹ 2لمس کیجانب سے چھاتی میںکینسرکے حوالے سے نشاندہی پر ورکشاپ کاانعقاد

جمعرات 21 نومبر 2019 20:32

Nحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2019ء) لیا قت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس کی جانب سے 23۔24 نومبر 2019 کومنعقد کی جانے والی بین الاقوامی کانفرنس میں حصہ لینے کے لیے شعبہ سرجری یونٹ 2لمس کی جانب سے چھاتی میںکینسرکے حوالے سے نشاندہی پر ورکشاپ منعقدا کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر لمس پروفیسر بیکا رام دیور جانی نے اظہار خیال کیا کہ چھاتی کے کینسر کا پتہ لگانا بہت ضروری ہے،اس سے علاج میں آسانیاں ہو جاتی ہیں،اس بیماری کا پتہ لگانے کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کیا جاتا ہے ،اانہوں نے کہا کہ شروعات میں یہ علامت چھاتی میں ایک معمولی سی گٹھان کی طرح ہوتی ہے،اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو یہ بڑ ی گٹھان بن جاتی ہے،بریسٹ کنسلٹنٹ سرجن لمس پروفیسر امبرین منیر نے اظہار خیال کیا کہ چھاتی کے کینسر کو جلد تلاش کرنا اوراچھی حکمت عملی جدید علاج سے مریض کی زندگی بچ سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی علامتیں ظاہر ہونے سے پہلے ہی ٹیسٹوں کی مدد سے پتا لگنے سے علاج میں آسانیاں ہو جاتی ہیں،اس موقع پر ساوتھ سٹی ہسپتال سے ڈاکٹر کوثر رحمان،ایس آئی یو ٹی سے ڈاکٹر ثناہ شیخ،آغا خان سے ڈاکٹر خالدہ ندیم اور ایل یو ایم ایچ ایس سے ڈاکٹر انیلہ شیبہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں