مون سون سے قبل تمام تر انتظامات کو یقینی بنایا جائے،ڈویژنل کمشنر

جمعرات 20 فروری 2020 22:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈویژنل کمشنر محمد عباس بلوچ نے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے ایک دوسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون سے قبل تمام تر انتظامات کرنے کو یقینی بنائیں اور اپنے متعلقہ اضلاع میں خدمات کی فراہمی والے اداروں کو بر وقت کام کرنے کی ہدایت کریں انہوں نے افسران کو اپنے متعلقہ اضلاع میں پمپنگ اسٹیشنز کی بحالی ، جنریٹر کی دستیابی سمیت میونسپل کمیٹیز اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینئجمینٹ اتھارٹی کے کردار کو موثر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع کے نشیبی علاقوں کے دورے کریں اور امکانی مون سون کی بارشوں سے قبل تمام تر مطلوبہ انتظامات کو یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کو پریشانی سے بچایا جا سکے انہوں نے ڈویژن کے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ پنے اضلاع میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی بہتر بناِئیں انہوں نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو یقین دلایا کہ ان کے تمام اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا بعد اذاں انہوں نے پولیو کے حوالے سے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ماحولیاتی سیمپل کو نیگیٹو بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں