حیدرآباد کی تاجر و صنعتکار کو درپیش مسائل کو متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کے بعد اُن کو جلد حل کرایا جائیگا،قاسم خان سوری

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی تاجر و صنعتکار کو درپیش مسائل سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور اُن کو حل کرانے کیلئے متعلقہ وزارتوں سے مشاورت کے بعد اُن کو جلد اًز جلد حل کرایا جائیگا۔ وہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے صدر سلیم الدین قریشی کی سربراہی میں اُن سے اسلام آباد میں اُن کے چیمبر میں ملاقات کی اور مسافروں اور کارگو کی نقل و حرکت کیلئے حیدرآباد ایئرپورٹ کی بحالی، ریلوے اسٹیشن کی نئے سِرے سے شان شایان تعمیر کی جائے۔

اُنہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے درخواست کی کہ وزیر اعظم عمران خان کو اُن کا مبارکباد کا پیغام پہنچادیں کہ اُنہوں نے کراچی کیلئے 1100 اًرب کا ترقیاتی پیکج منظور کیا۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی محذوش صورتحال کے پیش نظر یہاں کیلئے بھی 40 لاکھ نفوس کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے 60 اًرب روپے کا ترقیاتی پیکج منظور کیا جائے۔علاوہ ازیں حیسکو بورڈ میں صدر چیمبر کوطور نمائندہ شامل کرنے، اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے ٹیکس کٹوتی کی حد ایک کروڑ سے 10 کروڑ کرنے، حیدرآباد کی زمینوں کی قیمتیں مناسب سطح پر لانے، ایم 9 موٹروے پر ٹول ٹیکس میں کمی اور ہسپتال اور ہوٹلوں کی سہولتیں لاہور، اسلام آباد موٹروے کی طرز پر مہیا کرنے کے مطالبات شامل تھے۔

اِس موقع پر حیدرآباد سے اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین اور صابر حسین قائم خانی نے وفد سے مکمل تعاون کیا اور رہنمائی کی۔ بعدازاں وفد نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس میں مہمانوں کی گیلری سے دونوں معزز ایوانوں کی کارروائی ملاحظہ کی۔ وفد میں سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن، نائب صدراحمد ادریس چوہان، سابق صدر دولت رام لوہانہ، اراکین ایگزیکٹیو کمیٹی سکندر علی راجپوت، پرویز فہیم نورولا، شیخ شان الٰہی سہگل، محمد فہد، وشنو مل، محمد شاہد خان قائم خانی، سیٹھ سامن مل، گرمکھداس، عرفان عاربیانی اور سہیل احمد قریشی شامل تھی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں