حیدرآباد،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف سماجی تنظیموں کی ریلی ،پر فرانس کے صدر کا پتلا بھی نذرآتش کیا گیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف حیدرآباد کی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے حیدرچوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس کے شرکاء فرانس کے صدر کیخلاف نعرے لگارہے تھے ۔ اس موقع پر فرانس کے صدر کا پتلا بھی نذرآتش کیا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے عمران سہروردی، الطاف شیخ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان کبھی بھی اپنے نبی کے حوالے سے گستاخانہ بات برداشت نہیں کرسکتے ، فرانس کی حکومت نے اس طرح کی حرکت کی ہے اس کے بعد حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو فوری طورپر پاکستان سے بیدخل کرے اور فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہاکہ نبی ﷺ کی شان پر ہمارے ماں باپ قربان ، نبی ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے ، ہم نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو کسی طورپر بھی برداشت نہیں کریں گے۔ اس حرکت کے بعد اُمت مسلمہ میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے ۔ اقوام متحدہ بھی اس کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہاکہ کفار بار بار اس طرح کی گستاخانہ حرکت کرکے مسلمانوں کے صبر کا امتحان لے رہا ہے ، اگر اس نے یہ رویہ ترک نہ کیا تو پھر پوری دنیا کے مسلمان کفار کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں