حیدرآباد:بھائی خان ویلفیئر کمیٹی کے ممبران اورعلاقے کے معززین کاایک اجلاس

محمد حنیف شیخ کی رہائشگاہ پرمنعقد ہواجس میں باہمی مشاورت سے کمیٹی کے عہدیداران کا چنائو عمل میں لایا گیا

پیر 30 نومبر 2020 23:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) بھائی خان ویلفیئر کمیٹی کے ممبران اورعلاقے کے معززین کاایک اجلاس محمد حنیف شیخ کی رہائشگاہ پرمنعقد ہواجس میں باہمی مشاورت سے کمیٹی کے عہدیداران کا چنائو عمل میں لایا گیا-صدرکے لیے عبدالطیف شیخ،جنرل سیکریٹری اظہر شیخ، سینیئر نائب صدرخان آفتاب خان،فنانس سیکریٹری نسیم اللہ خان، آفس سیکریٹری افتخار بیگ،سہیل خان، پریس سیکریٹری طیب خان اورمحمد طارق کو منتخب کیا گیا- اس موقع پرایک ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں عارف شیخ،اقبال میمن ،اسرارمغل ،اختر بیگ،عارف راجپوت، منصور(مانی)،فرحت عباس،قیوم بھائی ، یاسین آرائیں ، محمد طارق اور مقبول راجپوت شامل ہیں- اس موقع پر علاقے کے لوگوں کو مشورہ دیاگیا کہ وہ صفائی ستھرائی ودیگر امورسے متعلق معاملات کے حل کے لیے مذکورہ ممبران سے رابطہ کریں

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں