سیپا شہید بینظیرآباد کی جانب سے زمین کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2024 19:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) سیپا شہید بینظیرآباد کی جانب سے زمین کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیپا شہید بینظیرآباد کی جانب سے "زمین کے عالمی دن" پر نوابشاہ کے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج میں سیمینار کے انعقاد کے ساتھ ساتھ آگاہی ریلی نکالی گئی جبکہ پودے بھی لگائے گئے جس میں کالج کے پروفیسرز و لیکچرز اور طلبا نے شرکت کی۔

اس موقع پر سیپا کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل اور دیگر نے زمین کے عالمی دن " سیارہ بمقابلہ پلاسٹک" کے عنوان پر بچوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ زمین کی حفاظت کرنا اور اس کے ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،اس دن کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جو کہ پوری عالمی برادری کی لیے تشویشناک ہے، اس لیے پلاسٹک کی روک تھام کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور سکول کے بچوں کو پیغام دیا کہ پلاسٹک کے تھیلوں کی بجائے کپڑے ، کاغذ اور کھجور کے سوکھے پتوں کی ٹوکریاں استعمال کی جائیں تا کہ پلاسٹک کے استعمال کو زیرو لیول پر لایاجائے۔

ریجنل انچارج سیپا شہید بینظیرآباد نے مزید کہا کہ زمین کے عالمی دن کا مقصد ماحول کو پلاسٹک سے پاک کرنا ہے جس میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وہ اپنی روز مرہ زندگی میں پلاسٹک کا استعمال نہ کریں کیونکہ پلاسٹک آ سانی سے تحلیل نہیں ہوتا ہے، اس کی عمر سو دو سو سال ہوتی ہے۔ یہ انسانی صحت، آ بی حیات اور ماحول کے لیے مضر صحت ہے، چنانچہ اس کی متبادل چیزیں استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں