جامعہ سندھ سے ملحقہ نجی کالجز و انسٹیٹیوٹس میں سمسٹر امتحانات کے فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری

پیر 22 اپریل 2024 21:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) جامعہ سندھ جامشورو سے ملحقہ خانگی کالجز و انسٹیٹیوٹس میں سمسٹر امتحانات کے فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ناظم سمسٹر امتحانات نے اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ نجی کالجز و انسٹیٹیوٹس میں 2 سالہ ایم بی اے (ایوننگ)، 4 سالہ ایم بی اے پروگرام و 2 سالہ ایم بی اے (آنرز) پروگرام (صرف فیلوور) کے پہلے سمسٹر 2022-2023ء کے امتحانات جلد منعقد کیے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ ڈگری پروگرامز کے امتحانی فارم 29 اپریل 2024ء تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جا سکتے ہیں، تاہم 30 اپریل سے 3 مئی 2024ء تک 5000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں