مٹیاری کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

پیر 13 مئی 2024 21:54

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) مٹیاری کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی جس سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری قومی شاہراہ پر سیکھاٹ تھانے کی حدود بائو دیرو کے نزدیک پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مٹیاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور ملک یوسف، ڈرائیور میر ھادی، کاشف، امہ حسیبہ اور دیگر شامل ہیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں