میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کا امکانی ھیٹ اسٹروک کو نظر میں رکھتے ہوے فوکل پرسنز مقرر

پیر 13 مئی 2024 20:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد،جامشورو ڈاکٹراعجاز احمد عباسی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے دوران اگر ممکنہ ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا تو ہسپتال میں فوری طور پر ایمر جنسی نافذ کر کے تمام ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز ،نرسز اور پیر امیڈ یکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی جس کے لئے ہمیں تیار رہنے کی ضروت ہے اور اس لئے قبل از وقت فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بات انہوں نے حیدرآباد اور اس کے قرب و جوار میں ممکنہ ہیٹ اسٹروک کے پیش نظرکانفرنس ہال میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر طاہر قریشی ،ڈائریکٹر آئی سی یو ڈاکٹر کاشف میمن، اے ایم ایس جنرل جامشورو ڈاکٹر منیر احمد شیخ ، اے ایم ایس جنرل ٹو ڈاکٹر محمد علی کے کے، اے ڈی ایس ڈاکٹر آفتاب پھل، اے ایم ایس ڈاکٹر پونم جتوئی، آر ایم او جنرل ڈاکٹر سید اشفاق حسین شاہ، آر ایم او جنرل ٹو ڈاکٹر فیضان حسین میمن اور دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹراعجاز احمد عباسی نے مزید کہا کہ حیدرآباد اور اس کے قرب وجوار میں گرمی میں اضافہ اور ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر لیاقت یو نیورسٹی ہسپتال حیدرآباد و جامشورو میں ایئر کنڈیشن ہیٹ اسٹروک یونٹس قائم کر کے بڑی تعداد میں ڈرپس اور انجکشن سمیت دیگر ضروری سامان اور ادویات کے ساتھ ساتھ مریضوں کے پہننے کیلئے کپڑے فراہم کرکے سینئر ڈاکٹر محمد اسلم راجپوت کو جن کا موبائل نمبر0311-3077700 سول ہسپتال حیدرآباد کیلئے جبکہ جامشورو ہسپتال کیلئے ڈاکٹر فہیم لاشاری آر ایم او جن کا فون نمبر0332-1318881 کو ہیٹ اسٹروک فوکل پرسن مقرر کردیا ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک کے متاثرہ مریضوں کی بہتر طور پر طبی امداد اور دیکھ بھال ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کو شعبہ ایمر جنسی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہیٹ اسٹروک کے متاثرین کیلئے قائم 10 بستروں پر مشتمل ہیٹ اسٹروک یونٹ میں منتقل کیا جائے گا جہاں تین ایئرکنڈیشنر لگا دیئے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا جبکہ ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہوکر آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد دینے کیلئے وافر تعداد میں ڈرپس ، کینولا ،ادویات انجکشن اور دیگر ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز، نر سز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی جائیں گی جبکہ یہ عملہ آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد دے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد عباسی نے مزید بتایا کہ ہیٹ اسٹروک یونٹ میں علا ج و معالجہ کی تمام سہولت کے ساتھ برف کا بھی انتظا م ہوگا جبکہ وارڈ کے باتھ رومز میں مریضوں کے نہانے کیلئے شاور لگا دیئے گئے ہیں اور پہننے کیلئے کپڑ ے کے جوڑوں کا انتظام کر دیا گیا ہے اور جن ڈاکٹر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے وہ مجھے لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ سے آگا ہ کرتے رہیں گے جبکہ میں خود بھی ہیٹ اسٹروک یونٹ پہنچ کر اور سی سی ٹی و ی کیمروں کے ذریعے بھی طبی امداد اور علاج و معالجے کا جا ئہ لیتا رہو ں گا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں