ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کا گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہیبلی ٹیشن کمپلیکس کا دورہ

منگل 14 مئی 2024 16:25

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کمپلیکس اور ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ نواب شاہ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے سپیشل بچوں سے ملاقات کی اور اساتذہ و عملے کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سنٹر انتظامیہ کی جانب سے بہتر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں و افراد کو معاشرے کا کارآمد فرد بنانے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر نے سنٹر کے انچارج کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ اچھے شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف سیکشن و کلاسوں اواسٹاف روم کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے بہتر انتظامات پر ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ اور عملے کو شاباس دی۔ ریجنل ڈائریکٹر غلام مرتضیٰ چنڑ نے ڈپٹی کمشنر کو خصوصی بچوں اور افراد کو تعلیم سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اور بتایا کہ اس سنٹر کی ایک طلباء نے کراچی میں منعقد ہونے والی نعت خوانی کے مقابلے میں پورے سندھ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے نعت خواں طلباء کو شاباس دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ری ہیبلی ٹیشن کمپلیکس مراد خان جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر عدنان احمد مہر، وائیس پرنسپل سرفراز احمد شر اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں