ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی زیر صدارت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کیلئے محکمہ داخلہ پاکستان کی جانب سے تشکیل دی گئی ضلعی سطح کی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 23:34

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی زیر صدارت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لئے محکمہ داخلہ پاکستان کی جانب سے تشکیل دی گئی ضلعی سطح کی کمیٹی کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عام اشیاء خوردونوش اور زرعی کھاد کی غیر ضروری ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں کے خلاف قانونی کارروائی کر کےعوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختار کار کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کا دورہ کریں اور بلیک میلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر منور علی آرائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیر آباد عبدالرزاق، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لونگ خان، ڈی آئی بی انچارج مقرب اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں