مون سون کی ممکنہ بارشوں/ سیلاب سے نمٹنے کیلئے قبل ازوقت ہرممکن اقدامات کریں، ڈویژنل کمشنر حیدر آباد

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احسن علی قریشی نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون کی ممکنہ بارشوں/ سیلاب سے نمٹنے کیلئے قبل ازوقت ہرممکن اقدامات کریں تاکہ ممکنہ بارشوں میں جانی و مالی نقصانات سے بچاجاسکی-یہ ہدایت انہوں نے آج رین ایمرجنسی کے سلسلے میں متعلقہ افسران سے شہباز ہال حیدرآباد میںمنعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے دی-ڈویژنل کمشنر احسن علی قریشی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر فیلڈ میں جائیں اور مون سون سے قبل دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیکر اقدامات کریں اور کانٹیجنسی پلان تشکیل دیکر کمشنر آفس حیدرآباد میں جمع کروائیں. ڈویژنل کمشنر نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ وہ مون سون سے قبل بجلی کے نظام کو بہتر بنائیں بالخصوص واسا کے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ نشیبی علاقوں سے بارشوں کے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنایا جا سکی- انہوں نے کہا کہ اگرچہ پمپنگ اسٹیشنز پر جنریٹر بھی دستیاب ہوتے ہیں تاہم جنریٹر پر پمپنگ مشینوں کی صلاحیت صرف 25 فیصد ہو جاتی ہے جس کیلئے ضروری ہے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کہیں بھی کوئی فنی خرابی ہو تو اسے فوری طورپرٹھیک کیا جائے -اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی واسا ذیشان ملک نے حیدرآباد میں پمپنگ مشینز، فنڈز کی کمی اور دیگر مسائل سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ واسا کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جائی- اجلاس میں ٹان افسران اورایچ ایم سی کے دیگر متعلقہ افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا - ڈویژنل کمشنر احسن علی قریشی نے ایچ ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلد ازجلد برساتی نالوں کی صفائی کے کام کو مکمل کریں- انہوں نے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران کو دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کی صورتحال اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مطلوبہ آبکلانی سامان کی دستیابی سے متعلق استفسار کیا جس پر متعلقہ افسران نے انہیں آبکلانی سامان کی دستیابی، مطلوبہ سامان اور دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی- اس موقع پرا حسن علی قریشی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ مون سون کے حوالے سے ضلعی سطح پر فوکل پرسن نامزد کر کے کنٹرول روم قائم کریں جہاں 24 گھنٹے متعلقہ محکموں کے افسران کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ برساتی صورتحال کے دوران موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکی-ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے متعلقہ اداروں کے افسران کوقریبی رابطے میں رہنے کی بھی ہدایت کی-انہوں نے ڈویژن میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی. اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر حیدرآباد منظور احمد لغاری، ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہزاد ساہی، ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ دھرموں سمیت ڈویژن کے دیگر ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں