ئ* شدید گرمی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے

جمعہ 17 مئی 2024 21:25

ًحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کی جانب سے شدید گرمی کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے۔ کیمپس میں شہریوں کوپینے کاٹھنڈاپانی اور ٹھنڈے مشروبات پلائے جارہے ہیں ۔ جبکہ ہیٹ اسٹروک سے بچا کیلئے آگاہی مہم بھی فراہم کی جارہی ہے ۔مرکزی مسلم لیگ کے صدر حیدرآباد ڈویزن عقیل آحمد لغاری نے ایک اہم ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں گذشتہ دنوں سے گرمی کی شدید لہر جاری ہے اس وقت گرمی کی شدید لہر کے باعث حیدرآباد شہر بھر میں مرکزی مسلم لیگ نے اپنے ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ ہرٹان میں عوامی مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپ لگائے جائیں۔

اسی سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپس لگائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جہاں شہریوں کیلئے ٹھنڈے مشروبات کا خصوصی اہتمام کیاگیا اور شہریوں کو ممکنہ ہیٹ اسٹروک سیبچا کیلیے آگاہی فراہم کی جارہی ہیں یہ سلسلہ جب تک گرمی کی لہر ختم نہیں ہوتی تب تک جاری رہے گا ۔مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویزن کے صدر عقیل احمد لغاری ٹائونز کی جانب سے لگائے جانے والے کیمپوں کا خصوصی دورہ بھی کیا۔

اس موقع پر کارکناں ذمہ داراں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گرمی کی شدت پر اداروں کی وارننگ کو اہمیت نہیں دے رہی ۔اور نہ ہی ممکنہ گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور شہریوں کی خدمت کے لیے جو بھی ممکن ہوگا ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ۔عقیل احمد لغاری نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت ہیٹ اسٹروک سے بچا ؤ کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ شہری گرمی کے اوقات میں بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔اور جب شہری گھروں سے ضروری کام کیلئے نکلیں تو ہیٹ اسٹروک کے خطرے پیش نظر احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں