کراچی اور حیدرآباد میں جاری 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کی عمر کے بچوں کوٹائیفائیڈ سے بچا کی ویکسینیشن مہم جاری

ہفتہ 18 مئی 2024 23:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) کراچی اور حیدرآباد میں جاری 9 ماہ سے لیکر 15 سال تک کی عمر کے بچوں کوٹائیفائیڈ سے بچا کی ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں سندھ گورنمنٹ اسپتال قاسم آباد میں بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگانے کی ویکسینیشن مہم کا میئر حیدرآباد کاشف علی خان شورو نے افتتاح کیا اس موقع پر میئر حیدراباد کے ہمراہ جنیوا سے آئی Mrs.Allyson Russel, ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدراباد ڈاکٹر لالا جعفر،سندھ گورنمنٹ تعلقہ اسپتال قاسم آباد کے ایم ایس ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میئر حیدرآباد نے اس موقع پر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کی مہم میں ٹیکے لگوا کر ان کی زندگی اور صحت کو درپیش خطرات سے انہیں محفوظ بنائیں یہ بچے آپ کا اور اس شہر اور ہم سب کا مستقبل ہیں جنھیں بہتر مستقبل اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے , انہوں نے مہم میں حصہ لینے والے تمام ڈاکٹر ز و دیگر رضاکاروں سخت گرمی میں بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو مہم میں حصہ لینے پر تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں