ایس ایس پی حیدرآباد کا پولیس ہسپتال، پولیس کرکٹ اکیڈمی اور پولیس فزیکل جم کا دورہ

منگل 21 مئی 2024 16:45

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار کا پولیس ہسپتال، پولیس کرکٹ اکیڈمی اور پولیس فزیکل جم کا دورہ کیا۔ پولیس ہسپتال پہنچنے پر میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر نعیم میمن نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیکل سپرینٹنڈنٹ نے ایس ایس پی حیدرآباد کو پولیس ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اورہسپتال کی جانب سے پولیس ملازمین کو جاری کردہ سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ بھی دی۔

ایس ایس پی نےہسپتال میں زیر علاج پولیس ملازمین کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی ، سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا اور میڈیکل سپرینٹنڈنٹ پولیس ہسپتال کو ہدایات کی کہ پولیس ملازمین کو ہر ممکن میڈیکل سہولیات فراہم کی جائے۔ انہوں نے پولیس ہیڈکوارٹر میں قائم پولیس کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں انچارج شکیل قائم خانی نے انکا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

انچارج پولیس کرکٹ اکیڈمی نے ایس ایس پی کو کرکٹ اکیڈمی کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ ایس ایس پی نے پولیس کرکٹ اکیڈمی میں زیر تربیت نوجوان سے خوشگوار انداز میں ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ انہوں نے انچارج کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے کافی خوشی محسوس ہوئی کہ جس طرح آپ نوجوان جن میں نہ صرف لڑکے البتہ لڑکیاں بھی شامل ہیں انہیں کرکٹ کی تربیت ایک بہتر ماحول میں تمام تر سہولیات کےساتھ فراہم کر رہے ہیں، صفائی ستھرائی کا اچھا نظام اور سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کا نصاب اور قابل ترین کوچز کی موجودگی میں اکیڈمی کے نوجوانوں کی تربیت ایک خوش آئند عمل ہے ۔

آخر میں انہوں نے نے پولیس فزیکل جم کا بھی دورہ کیا جہاں انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر فدا شاہ نے پولیس فزیکل جم کے حوالے سے بریفننگ دی۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں ہم اسقدر آرام پسند ہوگئے ہیں اور ایسے ماحول میں فزیکل ایکٹیویٹیز قابل ستائش ہیں، پولیس ملازمین کیلئے بہترین ماحول میں ان تمام سہولیات کا ہونا ایک خوش آئند عمل ہے اور ان سب کا سہرا پولیس کے سابقہ افسران کو جاتا ہے جن کی محنت و کاوشوں سے یہ سب عمل میں آیا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں