محکمہ موسمیات کی جانب سے درجہ حرارت میں غیر معمولی میں اضافہ کی پیشگوئی کی وجہ سے آئندہ چند روز کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ہے،زین العابدین میمن

منگل 21 مئی 2024 20:25

/حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر حیدر آباد زین العابدین میمن نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے درجہ حرارت میں غیر معمولی میں اضافہ کی پیشگوئی کی وجہ سے آئندہ چند روز کے دوران ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس کے مد نظر ضلع انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کے مشترکہ تعاون سے ضلع کے چاروں تعلقوں کے عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کیلئے ہیٹ اسٹروک کی کیمپس میں ٹھنڈے مشروبات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہی- وہ آج حیدر چوک حیدرآباد کے قریب ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کے اشتراک سے لگائے گئے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤکے کیمپس کا افتتاح کر رہے تھی.

اس موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے عوام الناس کو مشورہ دیا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچنے کیلئے وہ محکمہ صحت کی جانب سے دی جانیوالی تجاویز، براہ راست سورج کی شعاں سے بچنے کیلئے اپنے سر کو کسی کپڑے سے ڈھانپے، مشروبات اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے اور دوپہر کی اوقات میں بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے سمیت دیگر تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں.

زین العابدین میمن نے سماجی تنظیموں کو ہدایت کی کہ وہ آگے آئیں اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے لوگوں بچانے کیلئے آگاہی کو فروغ دیں. انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے حیدرآباد کی سماجی تنظیموں نے ہمیشہ عوامی فلاحی کاموں میں حصہ لیا ہی- ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بنیادی مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور کوشش کریں گے تمام مسائل کو فوری طور پر حل کر کے عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جائی. اس موقع پر سماجی کارکن عمران سہروردی، جنید ڈاہری، اسلم دیسوالی اور دیگر معززین بھی وہاں موجود تھے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں