ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ فضل محمد شیخ کی زیر صدارت اکاؤنٹ آفس سانگھڑ(ٹریزری) میں کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 22 مئی 2024 16:21

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سندھ سانگھڑ فضل محمد شیخ کی جانب سے اکاؤنٹ آفس سانگھڑ(ٹریزری) میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں ملازمین و پنشنرز نے اپنے مسائل بیان کئے۔ کھلی کچہری میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد صالح انصاری نے قانونی پیچیدگیوں کے بارے ملازمین کو آگاہ کیا۔

کھلی کچہری میں محکمہ صحت کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل حل کرتے ہوئے انہیں تنخواہیں جاری کی گئیں ،جو بل دو روز میں پاس ہوجائیں گے۔ ایم فل الاؤنس کے متعلق شاہپور چاکر اور دیگر کالجز کے پروفیسرز کی شکایات پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر نے کہا کہ ایم فل الاؤنس کے مسائل پورے سندھ میں ہیں ،انشاء الله جلد یہ مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ سانگھڑ فضل محمد شیخ نے کہا کہ تمام ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور جن ملازمین یا دیگر عوام کو کسی بھی محکمہ کے خلاف شکایت ہو ،وہ درخواست ہمیں دیں ،ہم مسائل حل کریں گے۔ اس موقع پر ملازمین پنشنرز اور دیگر سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی ،جن کے مسائل فوری طور پر حل کئے گئے اور باقی مانندہ مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں