eایپکا سندہ کے طرف سے حیدرآباد میں ایک میگا احتجاج

جمعرات 23 مئی 2024 01:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2024ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد عابد بوٹا کے حکم سے ایپکا پاکستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے منظوری کے لئے ایپکا سندہ کے طرف سے حیدرآباد میں ایک میگا احتجاج کیا گیا جس میں سربراہی ایپکا سندہ کے صدر منور علی شاہ ، نائب صدر راجا امام بخش ، جنرل سیکریٹری سندہ عقیل قریشی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری زین اکبر ، پریس سیکریٹری مشتاق جھتیال نے کے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا عہدیداروں نے کہا کے ایپکا پاکستان کہ چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کے تنخواہ 100 فیصد بڑہا کر ساری الائونسس ڈبل کئے جائے اور احتجاج میں شریک ملازمین پینشن اصلاحات نا منظور کے نعری لگا رہے تھے آخر میں عہدیداران نے کہا کے ایپکا پاکستان کے مرکزی رہنما اسداللہ درانی کے جبری ٹرانسفر کینسل کے جائے ورنہ پوری سندہ میں احتجاجی دھرنے دیکر سرکاری کام کہ بائیکاٹ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں