مہران یونیورسٹی جامشورو، امریکی سوسائٹی میوٹ چیپٹر کی جانب سے دو روزہ کنوینشن 2017اختتام پذیر

جمعہ 24 فروری 2017 18:18

حیدر آباد۔ 24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے مکینیکل انجینئرنگ شعبہ کی امریکی سوسائٹی میوٹ چیپٹر کی جانب سے دو روزہ کنوینشن 2017اختتام پذیر ہوگیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص مکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر در محمد پٹھان ، اعزازی مہمان جمشید قیصروانی اور آریشنل منیجر یونائٹیڈ انرجی پاکستان بلال سولنگی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے گریجوئیٹس کو فنی صلاحیتوں کے ساتھ مواصلاتی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرنا چاہیئے اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کے مختلف چیپٹروں کی جانب سے جو پروگرام منعقد کرائے جا رہے ہیں وہ بہترین کوشش ہے کنونشن میں وڈیو میکنگ ، کوئز کامپیٹیشن، تقریری مقابلے، فوٹو گرافی، پروجیکٹ اور پوسٹر مقابلے، ٹی شرٹس اور کھانے پینے کے اسٹال لگائے گئے تھے کنوینشن کے دوران مختلف بحث و مباحثے کے مقابلے ہوئے جن میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو شیلڈیں اور سرٹیفکیٹ دئے گئے و روز جاری رہنے والے کنوینشن میں مکینیکل شعبہ کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی مقررین کی جانب سے طلبہ و طالبات کے پوسٹر اور مختلف پروجیکٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ گریجوئیٹ مستقبل کے بڑے پروفیشنل ثابت ہونگے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں