انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا

بدھ 24 اپریل 2024 14:55

انڈین پریمیئر لیگ میں  واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد  کی ٹیموں کے مابین     کل کھیلا جائے گا
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرزبنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل(بدھ )کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ۔ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز فاف ڈوپلیسی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کو مایہ ناز بائولنگ آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں۔

سن رائزرزحیدر آباد کی ٹیم 7 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو5میچز میں فتح اور 2 میں شکست ہوئی اور وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جبکہ رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم 8میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 1 میچ میں فتح جبکہ 7 میچزمیں شکست ہوئی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے دسویں نمبر پرہے۔

(جاری ہے)

لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔ رائل چیلنجرزبنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان لیگ کے 41ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ26 مئی کو ایم اے چدمبرم سٹیڈیم ،چنائی میں کھیلا جائے گا۔\932

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں