پرائم منسٹر یوتھ ٹیلینٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ ،سندھ زرعی یونیورسٹی میں جوڈو کے صوبائی مقابلے شروع

بدھ 15 مئی 2024 18:42

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) سندھ زرعی یونیورسٹی میں پرائم منسٹر یوتھ ٹیلینٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے تحت مینز اینڈ ویمنز کھلاڑیوں کے صوبائی مقابلے شروع ہوگئے۔ مقابلوں میں سندھ کے 5 ریجن کے کھلاڑی مد مقابل ہیں۔مختلف ویٹ کیٹیگریز میں طلباء و طالبات کے ساتھ بچے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ سندھ زرعی یونیورسٹی کی زیرمیزبانی اورہائیرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پرائم منسٹر یوتھ ٹیلینٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ کے تحت مینز اینڈ ویمنز کھلاڑیوں کے جوڈوکے صوبائی مقابلے شروع ہوگئے، جس میں صوبے بھر کی 5ڈویژن حیدرآباد، شھید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور کراچی ریجن کی 10 مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ بچوں کے بھی مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں کا افتتاح وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور ایس ایس ٹی پبلک سکول راشد آباد کے پرنسپل ایئرکمونڈر(ر) نیرقیوم خواجہ نے کیا۔ پہلے روز کے مقابلوں میں ویمنز اوپن ویٹ کیٹیگری میں کراچی کی صبور نے طلائی تمغہ ، حیدرآباد کی ماریہ نے چاندی اور لاڑکانہ کی نور فاطمہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔مردوں کی اوپن ویٹ کیٹیگری مہرالرحمان نے گولڈ میڈل، شہید بینظیر آباد کے خرم نے سلور اور کراچی کے محمد طلال نے برونز میڈل حاصل کیا۔

اس موقع پر وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ مشکل کھیلوں میں مردوں کے ساتھ خواتین اور بچوں کی دلچسپی قابل تحسین ہے۔ ایئرکمونڈر(ر) نیرقیوم خواجہ نے کہا سندھ زرعی یونیورسٹی میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے صحتمند نسل کی افزائش ہوگی۔ اس موقع پر ڈئریکٹر سپورٹس انوار حسن خانزادہ نے مہمانوں کو کھیلوں کے بارے میں آگہی دی۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں