ملک میں کھادوں کی مجموعی کھپت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

منگل 12 مارچ 2024 15:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2024ء) ملک میں کھادوں کی مجموعی کھپت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

این ایف ڈی سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 4154249 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.85 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4000269 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی، جنوری میں ملک میں 612896 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 2.91 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 631276 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملک میں 1123658 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56.72 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 716985 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ جنوری میں ملک میں 66814 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 30.29 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 95896 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں