ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر 1800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی

گزشتہ چار دنوں میں سونے کی قیمت میں 10200 روپے کی کمی ہوچکی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار200 روپے ہوگئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 مئی 2024 18:40

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج پھر 1800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 مئی 2024ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار روز میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار200 روپے کی کمی ہوگئی، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک ہزار 800 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار200 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح آج دس گرام سونے کی قیمت میں1543 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 933 روپے ہوگئی ہے۔ پپاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2338 ڈالر فی اونس ہے۔دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر غیرملکی معاونت گرانٹس اور قرضوں کی شکل میں موصول ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت اقتصادی امورکی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے لیکر اپریل کے اختتام تک پاکستان کو دوطرفہ، کثیرالجہتی اور دیگرشراکت داروں و اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کی غیرملکی معاونت موصول ہوئی، اپریل کے مہینہ میں پاکستان کو ملنے والی غیرملکی معاونت کاحجم 237.24 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2.866 ارب ڈالر معاونت موصول ہوئی جبکہ اپریل میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے ملنے والی معاونت کا حجم 121.61 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

کثیرالجہتی شراکت داروں میں سے سی اے ٹی آئی سی کی جانب سے 508.4 ملین ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک 708.30 ملین ڈالر ، اے آئی آئی بی 309.95 ملین ڈالر ، آئی بی آرڈی 171.67 ملین ڈالر ، آئی ڈی اے 1.353 ارب ڈالر ، ایفاد 26.29 ملین ڈالر ، اسلامی ترقیاتی بینک 67.46 ملین ڈالر ،اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی) 200 ملین ڈالر اور اوپیک فنڈ کی جانب سے 29.11 ملین ڈالر کی امداد و گرانٹس فراہم کی گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان کو مجموعی طور پر 877.76 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی جبکہ اپریل میں یہ حجم 7.68 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں میں سے چین کی جانب سے 67.39 ملین ڈالر ، فرانس 41.66 ملین ڈالر ، جرمنی 20.71 ملین ڈالر ، جاپان 27.16 ملین ڈالر ، جنوبی کو ریا 26.61 ملین ڈالر ، سعودی عرب 62.03 ملین ڈالر ،سعودی تیل سہولت 595.18 ملین ڈالر اور امریکا کی جانب سے 37.02 ملین ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔وزارت اقتصادی امورکے مطابق ٹائم ڈیپازٹس کا حجم دوارب ڈالر اور نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس کی صورت میں پاکستان کو 889.43 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں