کے پی بجٹ آئین ، وفاق پاکستان کی روح اور طے شدہ طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے ، خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ پیش نہیں، خیالی پلائو پیش کیا ہے ، یہ شیخ چلی بجٹ ہے اور عید سے ایک دِن پہلے چاند نکالنے کی کوشش ہے ، انجنیئر امیر مقام
جمعہ 24 مئی 2024 20:50
(جاری ہے)
یہ وفاق پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں کیونکہ ایک طے شدہ آئینی و ریاستی طریقہ کار کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔
وزیر خزانہ کے پی کے کے اعدادوشمار اور بجٹ تخمینے سب وفاق سے ملنے والی رقوم کے اندازوں پر مبنی ہیں۔یہ توقعات اور امکانات پر مبنی بجٹ ہے جو ٹھوس منصوبہ بندی، معاشی حکمت عملی اور عوام کی فلاح اور ریلیف سے خالی ہے۔ اس لئے یہ فرضی بجٹ ہے ،عوام کو دھوکہ دینے کا نیا ناٹک ہے ۔ انجینئر امیر مقام نے کہاکہ جب تک محاصل کا درست تخمینہ نہ ہو، اس وقت تک کے پی کے تخمینے سب مفروضی اور غیرحقیقی ہوں گے۔ وفاق میں محاصل(ریونیوز)جمع ہوتے ہیں اور مشاورت سے ان کی تقسیم کے امور طے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ٰخیبرپختونخوا نے خود تسلیم کیا ہے کہ وفاقی بجٹ آنے کے بعد کے پی کی بجٹ تجاویز میں ترامیم کریں گے۔ اس بیان کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ کے پی کے کا بجٹ حقیقی نہیں محض مفروضہ اور ناٹک ہے۔ یہ تازہ شہد کے استعمال کا اثر لگتا ہے ۔ ایک طرف کہتے ہیں کہ وفاق ہمیں پیسے نہیں دے رہا دوسری طرف کہتے ہیں کہ ہمیں وفاق کی ضرورت نہیں اور خود بجٹ بناسکتے ہیں۔ یہ پہلے جھوٹ بول رہے تھے یا اب جھوٹ بول رہے ہیں۔ وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر نے صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ15 دِن پہلے ہی بتا رہے ہیں کہ صوبہ عوام کا ہے اور پاکستان کا ہے۔ اپنی سیاست کے لئے وفاق اور اکائیوں میں لڑائی کا تاثر نہ دیں ۔ عوام جانتے ہیں کہ آپ کا بٹن اڈیالہ سے دبتا ہے ۔ آپ پاکستان کے آئین اور وفاق پاکستان اور اکائیوں کے درمیان طے شدہ طریقہ کار کے پابند ہیں۔ امیرمقام نے کہاکہ دس سال سے آپ خیبرپختونخوا میں مسلط ہیں۔ ساڑھے 300 ڈیم کہاں ہیں ؟دس سال میں ایک میگا واٹ بجلی میں اضافہ نہ کیا۔ کوئی ہسپتال بنا نہ تعلیمی ادارہ ۔ صوبہ 10 کھرب سے زائد کا مقروض اور معاشی طورپر کنگال کردیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کو دس سال میں پاکستان کا سب سے زیادہ مقروض صوبہ بنادیا ہے ۔ بی آرٹی کا سالانہ خسارہ 6 ارب پر پہنچ چکا ہے۔ کرپشن میں خیبرپختونخوا سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی صوبے میں محکمہ تعلیم اور صحت کے شعبے کے ورکرز احتجاج کررہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے پاک چین مشترکہ مشاورتی میکنزم کا تیسرا اجلاس
ورکرز ویلفیئر فنڈکے اسسٹنٹ ڈائریکٹرباسط کلیم پراچہ انتقال کرگئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع کرم میں آئی ای ڈی دھماکے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر اظہار ..
بینک ڈپازٹس کی نئی بلند ترین سطح قائم ہو گئی،ایک سال میں 21 فیصد کا بڑا اضافہ
-سی پیک کے تحت تمام سیاسی جما عتیں ملک کی خوشحالی کے لئے ایک پیج پر ہیں،اسحاق ڈار
وفاقی وزیر سینٹر اعظم نذیر تارڑ سے خیبر پختونخوا بار کونسل کے وفد کی ملاقات
عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جامع قانون سازی ہونی چاہیے ، ارکان قومی اسمبلی کا وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران ..
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب کی ملاقات
حکومت نے پشاور ہائی کورٹ میں ججوں کی پانچ مزید آسامیوں کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، وزیر قانون
جنرل (ر) باجوہ اورنوازشریف کی 2017 کے بعد سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، عرفان صدیقی
حکومت کا ساتویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں توسیع کا فیصلہ
بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے
-
بینک ڈپازٹس کی نئی بلند ترین سطح قائم ہو گئی،ایک سال میں 21 فیصد کا بڑا اضافہ
-
محکمہ موسمیات کی لاہور میں وقفہ وقفہ سے بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب بھر میں خسرہ کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری
-
بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا، فیصل واوڈا
-
مذاکرات پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ حکومت نے کرنے ہیں
-
وفاقی وزیرمحسن نقوی سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
بابراعظم کا ٹی وی اینکرکے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائرکرنے کا فیصلہ
-
دنیا بھر کے پاس ورڈ کے محفوظ ہونے کے حوالے سے ہوش رہا رپورٹ جاری کردی گئی
-
میرے پیچھے ہٹنے سے اگر ملک کا فائدہ ہوتا ہے تو مجھے مطمئن کریں، پیچھے ہٹ جاﺅں گا. عمران خان
-
سیاستدان ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور بات کرنے کو تیار نہیں‘ سیاسی جماعتیں اپنی انا کے لیے پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں. بلاول بھٹو
-
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان طویل اجلاس بے نتیجہ ختم