دسمبر کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار میں 65.21 فیصد اور فروخت میں 86.85 فیصد کمی ہوئی، پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن

پیر 21 جنوری 2019 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) رواں مالی سال ماہ دسمبر کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹریکٹروں کی پیداوار میں 65.21 فیصد جبکہ فروخت میں 86.85 فیصد کمی واقع ہوئی۔پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال (2017-18ئ) کے ماہ دسمبر کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹریکٹروں کی پیداوار 4 ہزار916 یونٹ رہی جو رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران کم ہو کر 1ہزار710 یونٹ تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے ماہ دسمبر کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ماہ دسمبر کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹریکٹروں کی پیداوار میں 3ہزار 206 یونٹ یعنی 65.21 فیصد کمی واقع ہوئی۔پاما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال-18 2017ء کے ماہ دسمبر کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹریکٹروں کی فروخت4 ہزار 976 یونٹ رہی جو رواں مالی سال 2018-19ء کے ماہ دسمبر کے دوران کم ہو کر 654یونٹ تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے ماہ دسمبر مقابلے میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے ٹریکٹروں کی فروخت میں4322 یونٹ یعنی 86.85 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں