ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز انڈسٹری کے لئے ماسٹر سرکلر جاری کر دیا

بدھ 8 جولائی 2020 18:45

ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز انڈسٹری کے لئے ماسٹر سرکلر جاری کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے میوچل فنڈ انڈسٹری کی آسانی کے لئے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، سرمایہ کاری کی اجتماعی سکیموں اور انوسٹمنٹ ایڈوائروں کے ریگولیٹری فریم ورک سے متعلق تمام سرکلرز، ڈائریکٹیوز اور حکم ناموں پر مشتمل ماسٹر سرکلر جاری کر دیا ہے۔ ماسٹر سرکلر میں 2009 سے لیکر اب تک جاری کئے گئے تمام سرکلرز کو ایک دستاویز کی شکل دے دی گئی ہے جبکہ موضوع کے مطابق سرکلر کو الگ الگ اسباق ترتیب دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح ماسٹر سرکلر کے کل سولہ اسباق تشکیل دئے گے ہیں جن میں اجتماعی سرمایہ کاری کی اسکیموں کے اقسام، کمپنیوں کے لئے لازمی معلومات کی فراہمی کی شرائط، ایکسچینج ٹریڈ فنڈ، اہلیت کے معیار اور رسک مینجمنٹ اور ریگولیٹری کمپلائنس وغیرہ کو الگ الگ حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے۔ ماسٹر سرکلر کے ذریعے ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے جاری تمام سرکلرز کو یکجا کرنے سے قانون کی مکمل مقصدیت واضح ہو گی، متروک شدہ شرائط نکال دی گئیں ہیں جبکہ گزشتہ کئی سالوں میں مختلف سرکلرز جاری نے سے پیدا ہونے والے ممکنہ قانونی تضادات کو ختم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں