پٹ سن مصنوعات کی پیداوارمیں پہلی سہ ماہی کے دوران کمی

ہفتہ 27 نومبر 2021 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2021ء) :ملک میں پٹ سن کی مصنوعات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پٹ سن سے بنی اشیاکی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر34.84 فیصد اورستمبرمیں ماہانہ بنیادوں پر44.75 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر تک کی مدت میں ملک میں پٹ سن سے بنی اشیا کی9,478 ٹن پیداوارریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 34.84 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹ سن سے بنی اشیا کی 14,772ٹن پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔

ستمبر2021 میں ملک میں پٹ سن سے بنی اشیا کی 3,082 ٹن پیداوارریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ سال ستمبرکی 5,577 ٹن پیداوارسے 44.75 فیصد کم ہے۔ واضح رہے کہ اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے بعد ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی طورپر5.15 فیصدکااضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں