جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

بدھ 24 اپریل 2024 14:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ جرمنی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4 روزہ نمائش جرمنی کے ڈسلڈورف میں11سے 14نومبر تک جاری رہے گی جس میں میڈیکل ، ڈینٹل و سرجیکل اور ہسپتال سے وابستہ آلات اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں