بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

جمعہ 26 اپریل 2024 14:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے بیلا روس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹریڈ ڈیلیگیشن ٹو بیلا روس ‘‘ میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش بیلا روس میں28تا 30مئی تک جاری رہے گی جس میں پھل ، سبزیاں ، چاول ، تل ، پراسیسڈ فوڈ، گلابی نمک ، فارماسیوٹیکل ، کاسمیٹکس ، کیمیکل ، پلاسٹک ، لیدر آٹو پارٹس ، کٹلری ، کھیلوں کا سامان سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں