ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

اس لائسنس کے تحت کمپنیاں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے قرض فراہم کریں گے

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:19

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان تعلیم کے لئے قرض فراہم کرنے والے ملک کے پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایجوفی فنانشل M/s Edufi Financial Services (Private) Limited کو نان بینکنگ فنانس کمپنی کا لائسنس جاری کر دیا ہے۔ اس لائسنس کے تحت کمپنیاں طلباء کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے قرض فراہم کریں گے جبکہ اس قرض کی واپس ادائیگی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں عوام کو مناسب قرضوں کی صورت میں سرمایہ تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے،ایس ای سی پی نے مختلف ڈیجیٹل قرضوں کے کاروباری ماڈلز کے لئے ریگولیٹری فریم ورک فراہم کیا ہے۔ایس ای سی پی کے جاری کردی سرکلر 12 کے تحت انویسٹمنٹ فنانس سروسز کے دائرہ کار میں ڈیجیٹل قرضوں کی مختلف صورتوں کی لائسنسنگ سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل قرضوں کے لائسنس کے تحت اسٹڈی ناؤ، پے لیٹر (SNPL) کے کاروباری ماڈل کا اجراء طلباء کے لئے آسان قرضوں کی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم تھا۔

اس لائسنس کے تحت ڈیجیٹل قرض فراہم کرنے والی کمپنیاں طلباء کو تعلیم کے حصول کے لئے قرض فراہم کریں گی اور طلباء یا ان کے والدین کو تعلیم کے لئے مہنگے تجارتی قرضوں پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں