یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر10 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

پیر 13 مئی 2024 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیاد پر10 فیصداضافہ ہوا۔سٹیٹ بینک کےاعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2023 تا اپریل 2024) کی مدت میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.861 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین میں کرنے والے پاکستانیوں نے 2.605 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اپریل 2024 میں یورپی یونین سے ترسیلات زرکاحجم 298 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 16 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اپریل میں یورپی یونین سے ترسیلات زرکاحجم 258 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

مارچ کے مقابلے میں اپریل میں یورپی یونین سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیاد پر5 فیصد کمی ہوئی، مارچ میں یورپی یونین سے ترسیلات زرکاحجم 315 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو اپریل میں کم ہوکر298ملین ڈالرہوگیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکامجموعی حجم 23.84 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصدزیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں