او جی ڈی سی ایل کا کرک میں واقع نشپا ویل۔10 سے پیداوار میں نمایاں اضافے کا اعلان

جمعہ 17 مئی 2024 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں واقع نشپا ویل-10 سے پیداوار میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ا و جی ڈی سی ایل نے مختلف فارمیشنز میں تکنیکی اقدامات کئے ہیں جن کے نتیجے میں مذکورہ کنوئوں سے ہائیڈرو کاربن کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس نئی اضافی پیداوار سے تیل کی مجموعی پیداوار بڑھ کر 1870 بیرل یومیہ اور گیس کی مجموعی پیداوار بڑھ کر 70 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے گیس کی اس اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا ہے۔ نشپا ویل-10 کی پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 30 ملین ڈالر سالانہ کی خاطر خواہ بچت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں