پاکستان اور کوریا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،کورین کمپنیوں کو درپیش چیلنجز کو فوری حل کیا جائے گا،رانا تنویر حسین

بدھ 22 مئی 2024 13:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،کورین کمپنیوں کو درپیش چیلنجز کو فوری حل کیا جائے گا،کورین کمپنیاں اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ وزارت صنعت و تجارت سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوریا کے سفیر پارک کی جون سے گفتگوکرتےہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ تعاون پر بات چیت اور پاکستان میں کورین کمپنیوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر رانا تنویر حسین نے کہا کہ کورین کمپنیوں کو درپیش چیلنجز کو فوری حل کیا جائے گا،پاکستان اور کوریا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوریا کے ساتھ ثقافتی اور اقتصادی تعاون سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات ہیں۔

حکومت صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے صنعتی پارکس اور خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پر توجہ دے رہی ہے۔ سی پیک کے ساتھ انڈسٹریل پارک کے قیام کے لیے 27 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کورین کمپنیاں اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں ۔ اس موقع پر کورین سفیر نے کہا کہ کورین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں