ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

بدھ 22 مئی 2024 14:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی پی آئی ایس اور ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق 16 مئی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 69 ہزار 944 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65 ہزار 936 بیرل ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3 ہزار 143 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2ہزار 810 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار میں 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 31 ہزار 958 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں 30 ہزار 313 بیرل تھی۔ پی پی ایل کی گزشتہ ہفتے کے دوران خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 10 ہزار 703 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1081 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔

پی او ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 4044 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 719 ، پی پی ایل 625، ماڑی گیس 858 اور پی او ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 62 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں بالترتیب 13 فیصد، 12 فیصد ، 17 فیصد اور 44 فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں