دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 21 فیصدکی کمی ریکارڈ

پیر 27 مئی 2024 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2024ء) دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر21.34 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 سے لیکراپریل 2024 تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر535.32 ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.34 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر649.61 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اپریل میں دالوں کی درآمدات کاحجم 39.52 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 54.02 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 59.46 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں دالوں کی درآمدات کاحجم 748.045 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں اشیاخوراک کی درآمدات کامجموعی حجم 6.176 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6.947 ارب ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں