اسٹاک ایکسچینج میں نئے شیئرز کا اجراء فارم انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ہو گا

بدھ 20 جنوری 2016 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 جنوری۔2016ء) اسٹاک ایکسچینج میں نئے شیئرز کا اجراء فارم اب انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی ہو گا ، ایس ای سی پی نے نوٹس جاری کر دیا۔سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جاری اعلامیہ کے مطابق سرمایہ کاروں کے سہولت کے لئے اسٹاک ایکسچینچ میں نئی کمپنیوں کے شیئرز کے اجراء کا فارم اب اردو میں بھی جاری کیا جائے گا جبکہ کمپنیاں تمام نوٹسز بھی انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی جاری کرنے کی پابند ہونگی۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمپنیاں انگریزی سے اردو زبان میں ترجمہ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی جملے کا مطلب تبدیل نہ ہو اگر کسی لفظ کے اردو ترجمے میں مشکل ہو اور وہ انگریزی میں ہی عام فہم ہو اس صورت میں اسے انگریزی میں ہی لکھ دیا جائے۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئے شیئرز کا اجراء فارم اب اردو میں بھی ہو گا اور تمام نوٹسز اردو زبان میں بھی جاری کیے جائیں گے۔ایس ای سی پی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوام کی سہولت کے لئے کیا گیا ہے اور ترجمے کے دوران کسی بات کا مطلب تبدیل نہیں ہونا چاہئے جبکہ انگریزی کے عام فہم الفاظ کا اردومیں ترجمہ ضروی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں