کثیر الفریقی معاہدے کے ذریعے نیشنل ریسرچ ہیلتھ ایجنڈا کی تیاری ایچ ای سی کی ترجیحات میں شامل ہے
چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری
ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:55
(جاری ہے)
ڈاکٹر طارق بنوری نے نیشنل سائنٹیفک کانگریس کے منتظمین سے درخواست کی کہ وہ ملک میں نیشنل ریسرچ ہیلتھ ایجنڈا کی تیاری کے لیے کثیر الفریقی معاہدے میں ایچ ای سی کی معاونت کریں جس کے لیے فنڈنگ ایچ ای سی کی طرف سے فراہم کی جائے گی۔
مہمانِ خصوصی نے کہا کہ نیشنل ریسرچ ہیلتھ ایجنڈا کی تیاری کے لیے ریسرچ کی ترجیحات میں کیوریٹو، پریوینٹو، مقامی ریسرچ اور قومی ڈیٹا بیس کی تیاری شامل ہیں۔ انہوں نے شفا تعمیر ملت یونیورسٹی اور شفاانٹرنیشنل ہسپتال میں مندرجہ ذیل منفرد سہولتوں کا افتتاح کیا۔ جن میں خون کے گاڑھے پن اور اس سے ہونے والی بیماریوں کے خلاف مربوط کام کرنے والے قومی ادارے کا قیام، ہارٹ فیلوراور علاج کی خدمات کے ادارے کا قیام، نیشنل کارڈیومیٹابولک سنٹر کا قیام، پلمونری ہائپر ٹینشن کلینک کا قیام، بحالی قلب ادارے کا قیام، دورانِ حمل دل اور رگوں کی بیماریوں کے کلینک کا قیام، ادویات کی جانچ کی لیبارٹری کا قیام اور شفا تعمیر ِ ملّت یونیورسٹی کے جرنل کا اجراء شامل ہیں۔ شفا تعمیر ملت یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور نیشنل سائنٹیفک کانگریس کے چئیر مین پروفیسر محمد اقبال نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ صحت کا شعبہ مسائل کے حل اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نت نئی جدتوں اور نئی راہوں کو اپنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو نیشنل سائنٹیفک کانگریس کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے بنیادی مقاصد میں قومی سطح پر صحت کے شعبہ میں ہونے والی جدت ، تحقیق ، چیلنجز اور مواقع کا جائزہ لینا اور ان پر بحث کرنا اور اس بات کا جائزہ لینا کہ کس طرح قومی و بین الاقوامی سٹیک ہولڈرز اس کانگریس کو مزید تحقیق کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ نیشنل سائنٹیفک کانگریس کے دوران ہم پاکستان میں صحت کے شعبے کے میعار اور کارکردگی میں بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ نیشنل سائنٹیفک کانگریس کا بنیادی مقصد طبی شعبے کی تحقیق اور طریقوں میں تنوع ، جدیدرجحانات اور شعبوں کے انضمام اور تحقیق کے نتائج کے ساتھ ہمارے صحت کے قومی مسائل کے حل کے گرد گھومتا ہے۔ کانگریس کے پہلے روز سیشنز کا انعقاد اس انداز میں ہوا کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی جس میں روبوٹکس، سائبر نائف ، پیلیٹو کئیر اور ڈیجیٹل ہیلتھ وغیر ہ شامل ہیں ، پر بحث کی گئی جبکہ ساتھ ہی ساتھ پاکستان میں مختلف شعبوں میں مریض اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت کے مختلف شعبوں کے انضمام اور مریضوں کو بہتر خدمات کی فراہمی پر بھی غور کیا گیا۔ نیشنل سائنٹیفک کانگریس پاکستان میں منفرد سائنسی فورم کی حیثیت رکھتی ہے اور اس سلسلے میں شفا تعمیر ِ ملّت یونیورسٹی کا کردار سرخیل کاہے کہ اس نے یہ کثیر الشعبہ کانگریس کا انعقاد کیا جس میں میڈیکل سائنسز، نرسنگ، فارماسیوٹیکل سائنسز، میڈیکل ٹیکنالوجی، فزیکل ری ہیبلیٹیشن اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں نے شرکت کرکے پاکستان کے صحت کے شعبے کے مسائل پر غور کرکے مختلف شعبوں کے باہمی تعاون سے حل پر مشاورت کی۔ یہ صحت کے شعبے کے طلباوطالبات اور عام سامعین کے لیے ایک نادر موقع تھا جس میں انہیں صحت کے تقریباً تمام شعبوں کے ماہرین کی آراء سننے اور ان کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کا موقع ملا۔ نیشنل سائنٹیفک کانگریس میں طب اور علاج کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی جیساکہ روبوٹکس، سائبر نائف، پیلیٹو کئیر اور ڈیجیٹل ہیلتھ ، کے استعمال پر سیر حاصل بحث کی گئی۔کانگریس کے دوران امراضِ قلب، سرطان، جراحت، پھیپھڑے کے امراض ، ادویہ سازی اور بحالی سائنسز پر مختلف ادوار کے علاوہ مختلف شعبوں کے ماہرین نے قومی سطح پر طریقہ ہائے علاج ، جدتوں اور طبی خدمات کے انضمام اور استعما ل پر خصوصی غوروخوض کیا۔ نیشنل سائنٹیفک کانگریس میں تاریخی طبی واقعات (مقدمات)، طبی شعبوں اور ڈیٹا بیسز پر بھی ادوار منعقد ہوئے جن میں مقررین نے ان اعدادو شمار کے نتیجے میں برآمد ہونے والے نتائج پر اپنی آراء دیں۔ ڈیجیٹل ہیلتھ اور روبوٹکس ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے نئے موضوعات ہیں اورکانگریس میں ان کے فوائد اور ان کے پاکستان میں نفاذ پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ماہرین نے ان نوآموز شعبوں پر اپنا علم اورآگاہی فراہم کی ۔ نیشنل سائنٹیفک کانگریس بلاشبہ صحت کے شعبے کے علم ، جدت اور ان کے طبی اور ہیلتھ سائنسز میں انضمام کے لیے ایک متفقہ پلیٹ فارم ثابت ہوگا جس سے ہمارے موجودہ طریقہ ہائے علاج کو باقی دنیا کے قریب لے جانے میں مدد ملے گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرنٹ میڈیا خبروں اور معلومات کا اہم ذریعہ ہے، پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات ..
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے جو ہمدردی، رواداری اور بقائے باہمی پر زور دیتا ہے،چوہدری سالک حسین
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر ..
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور ..
آٹو سیکٹر کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ..
مئی ہماری تاریخ کا سیاہ باب ،مجرموں کو سزا دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ،وزیراعظم آزاد کشمیر
عالمی بینک کامعیشت کے استحکام اورجامع وپائیدارنموکے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کااعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے روبینہ خالد کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری ..
اے این پی کا اوور سیز باشندوں کےلئے خارجہ امور کمیٹی کا اعلان
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پُر تشدد واقعات کی مذمت
ایچ ای سی کی طرف سے پشاور میں پری سروس فیکلٹی ٹریننگ پروگرام کا آغاز
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی