قائد اعظم یونیورسٹی ایلومینائی کے زیر اہتمام قائدین کے اجتماع کا انعقاد

منگل 19 نومبر 2019 18:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) قائد اعظم یونیورسٹی ایلومینائی کے انٹرنل آفس کے زیر اہتمام سابق طلباء (قائدین) کا اجتماع جیو فزکس آڈیٹوریم میں ہوا۔ یونیورسٹی کی طرف سے بلایا گیا یہ پہلا اجتماع تھا جس میں یونیورسٹی کے سابق طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس زبردست اجتماع کے انعقاد کو سراہا۔

انہوں نے ایلومینائی کے انتخابات کے حوالے سے ٹرمزآف ریفرنس (ٹی او آرز) کی تشکیل پر زور دیا تاکہ قائد اعظم یونیورسٹی ایلومینائی ایسوسی ایشن کے معاملات پر منتخب نمائندوں کے ذریعے چلائے جائیں جو انٹرنل آفس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس جو انٹرنل آفس کے فوکل پرسن اور اس اجتماع کے انعقاد کے روح رواں تھے، نے یونیورسٹی کے سابق طلباء کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایلومینائی ایگزیکٹو کلب کے قیام کی تجویز دی جس کو شرکاء نے بے حد سراہا اور اس پر عملدرآمد کے عزم کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے 1990-91ء کی کلاس میں 10 لاکھ کا عطیہ جمع کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے ذاتی حیثیت میں 5 لاکھ دینے کا اعلان کیا۔ قائد اعظم یونیورسٹی ایلومینائی کا انٹرنل آفس یونیورسٹی کے سابق طلباء کا آفیشل ڈیٹا بیس مرتب کررہا ہے اور سابق طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ alumni.qau.edu.pk پر خود کو رجسٹر کروائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں