علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس 18اور 19فروری کو ہوگی

پیر 9 دسمبر 2019 13:16

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس 18اور 19فروری کو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو بامعنی اور سماجی و معاشی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے اور تعلیم میں جدید رجحانات کی آگہی کے لئے ’’ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن‘‘کے موضوع پر2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس منعقد کرانے کی تیاری شروع کردی ہے ،ْ یہ کانفرنس 18اور 19فروری کو ہوگی۔

یونیورسٹی نے اِس موضوع پر پہلی چار کانفرنسسز' تعلیم کے معاشرتی اثرات'کے تھیم کے تحت منعقد کی تھی جبکہ اِس بار یہ کانفرنس "تعلیم میںوابستگی اور معیار " کے نقطہ نظرسے منعقد کی جارہی ہے جس سے ایک طرف ملک میں معیاری تعلیم کو فروغ ملے گی تو دوسری جانب سسٹینیبل ڈیولپمنٹ گول4کے مقاصد کے حصول کے نئے راستے دریافت ہوں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم تعلیم کے معیار میں اضافہ کے لئے تسلسل سے اقدامات کررہے ہیں ،ْ یہ کانفرنس بھی اِس سلسلے کی کڑی ہے۔

ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے مطابق ،ْماہرین تعلیم کا یہ عالمی اجتماع محققین اور پریکٹیشنرز کے لئے تجربات اور مشاہدات کے اشتراک کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا۔ یہ کانفرنس تعلیم و تحقیق کے معیار میں اضافہ کے لئے پالیسی سازوں ،ْ تعلیمی اداروں ،ْ صنعت اور مقامی برادری کی باہمی تعاون کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی تجویز کو بڑھانے میں معاون ہوگی۔کانفرنس کے مقاصد میں قومی و عالمی سطح کے محققین اور پریکٹیشنرز کو اپنے کام کے باہمی اشتراک کے لئے اکٹھا کرنا ،ْ تعلیم میں وابستگی کے سیکشن کو اجاگر کرنا ،ْاسکالرز کی پیش کردہ بہتری کی تجاویز کو لاگوں کرنے کے لئے آگے کا راستہ تلاشنا وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں