قائد اعظم یونیورسٹی میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات، عامر علی صدر ، وقاص سلیم جنرل سیکر ٹری منتخب

بدھ 1 دسمبر 2021 00:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) قائد اعظم یونیورسٹی کے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عامر علی 146 ووٹ لے کر صدر ، وقاص سلیم 135 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری، غنی الرحمن 158 ووٹ لے کر نائب صدر، سلمہ ملک 134 ووٹ لے کر نائب صدر ، ملک بادشاہ 152 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکریڑی، مریم عاصم 140 ووٹ لے کر پریس سیکرٹری , جبکہ محمد ظفر 152 ووٹ لے کر خازن منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر حسن محمود نے کہا کہ اے ایس اے پینل کی فتح عکاسی کرتی ہے کہ فیکلٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور موجودہ انتظامیہ کی پالیسیوں سے مطمئن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں قائد اعظم یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری ، اکادمی ریپوٹیشن، غیر جانبداری، میرٹ پر مبنی نظام ہی مکمل پینل کی فتح کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چند عناصر کی جانب سے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے گزشتہ چند روز سے میڈیا پر بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا جس کا اے ایس اے سے کوئی تعلق نہیں۔ اے ایس اے ایسے عناصر کی بھر پور مذمت کرتی ہے اور جامعہ کی بہتری کے لئے انتظامیہ، ایلومنائی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>