اسلام آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار،

2 کلو بارودی مواد برآمد

پیر 20 نومبر 2017 16:42

اسلام آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پولیس نے فیض آباد دھرنے کے قریب سے مشکوک شخص کو گرفتار کر کے 2 کلو بارودی مواد برآمد کر لیا ۔ پیر کو اسلام آباد پولیس نے دھرنے میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فیض آباد کے قریب سے بارودی مواد سمیت مشکوک شخص گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

مشکوک شخص سے 2 کلو سے زائد بارودی مواد ، 492 ڈیٹونیٹر، 196 دھماکا خیز اسٹکس اور 300 میٹر تاریں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس نے مشکوک شخص کو تھانہ آبپارہ منتقل کردیا ہے جب کہ بارودی مواد کو چیک کرنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتے سے مطالبات کے حق میں مذہبی جماعتوں کا اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں