ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو عوام نے یکسر مسترد کیا، ہماری کسی کے ساتھ لڑائی نہیں ہے، پی ٹی آئی نے 31 فیصد نہیں بلکہ فارم 45 کے مطابق 61 فیصد ووٹ لئے تھے۔ مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سابق اسپیکر اسد قیصر کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ منگل 7 مئی 2024 20:49
(جاری ہے)
اسد قیصر نے کہا کہ 9 مئی کا بیانیہ 8 فروری کو عوام نے یکسر مسترد کیا۔ ہماری کسی کے ساتھ لڑائی نہیں ہے، یہ ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے، لیکن ہر ادارے کو اپنی آئینی اور قانونی دائرے میں رہ کر ملک کے نظام کو چلانا چاہئے۔
تحریک انصاف ایک پرُ امن اور عوامی جماعت ہے جس کا ثبوت 8 فروری کا الیکشن ہے۔ مزید برآں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے بالکل اسی طرح اسٹیبلشمنٹ کیلئے عوامی حمایت رکھنے والی جماعتوں سے چپقلش تباہ کن ہے، سیاسی، عدالتی اور معاشی بحران پالیسی پر نظرثانی کے متقاضی ہیں۔ Engagement ہی معاملات سلجھا سکتی ہے، بقول شکیب جلالی “گفتگو کیجئے فطرت انسانی ہے شکیب۔۔ جالے لگ جاتے ہیں بند مکانوں میں” اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات راؤف حسن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کہتے ہیں 9 مئی کے تمام مناظر کیمرے کی آنکھ نے کیچ کیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی جائے کہیں بھی آپ کو وہ سی سی ٹی وی فوٹیج نظر نہیں آئے گی کس کا جرم چھپانے کے لیے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی گئی کہتے 7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی، آپ کسی جماعت کو نکالیں دو ہزار بندہ اکٹھا کردیں ہمیں اجازت دیں ہم دو لاکھ اکٹھا کردیتے، دیکھتے عوام ان کے ساتھ ہے یا اس بندے کے ساتھ جو ایک سال سے اڈیالہ میں قید ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں، وزیراعظم
کرغزستان میں پھنسے مزید سینکڑوں طلبہ کی 2 خصوصی پروازوں سے وطن واپسی
صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، پرتشدد صورتحال ..
صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس
آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری
ملالہ فنڈ کا پاکستان میں دو کروڑ60 لاکھ سے زائد اسکولوں سے باہر بچوں کے بحران سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم ..
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان
سی ڈبلیو ایز بین الاقوامی منڈی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع کو حکمت عملی سے بڑھا ئیں، وزارت ..
ٹمبر وولز اسلام آباد نے وائی ایم سی اے لاہور کو شکست دے کر آل پاکستان 3x3 رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے ..
اسلام آباد کے مختلف سکولوں کے بچوں کے لئے ان ڈرائیو اور مارگلہ ٹریل رنرز (ایم ٹی آر) نے یوور پیس کڈز ٹریل ..
اسلام آباد کوہسار پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث چور گینگ کے تین مطلوب ..
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے زیراہتمام ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کرغزستان میں پھنسے مزید سینکڑوں طلبہ کی 2 خصوصی پروازوں سے وطن واپسی
-
وزیراعلیٰ عار محسوس نہ کریں تو ایک بار پھر گورنر ہائوس آنے کی دعوت دیتا ہوں ، کنڈی
-
کراچی اور سندھ سمیت ملک بھر میں شدید گرمی نے شہریوں کو جھلسا کر رکھ دیا آئندہ ہفتے ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی
-
مشاہد حسین سید کا ایک مرتبہ پھرعمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ‘9 مئی کے حوالے سے علم نہیں ہے.نون لیگی راہنما
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز پیغام موصول
-
21 مئی سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں ‘ پی ڈی ایم اے
-
بجٹ میں خوشخبریاں دیں گے ،وزیر اعظم کی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی ہے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز سے جاپانی سفیر کی ملاقات، تجارتی اور کاروباری روابط مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
-
محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی ترسیل پر پابندی کی تردید کردی
-
خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
لاہور میں شہری حج پر روانگی سے چند گھنٹے قبل ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق
-
بشکیک میں حالات معمول پر آ چکے ہیں، ایک سیاسی جماعت کرغزستان واقعہ کو غلط رنگ دے رہی ہے، ہلاکتوں کی جعلی تصاویر پھیلانے والے اللہ سے ڈریں، عطااللہ تارڑ