وزیراعظم کی زیر صدارت روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک سے متعلق امور کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک تاریخی ، ثقافتی اہمیت کی حامل عمارت ہے، آمدن بہتر بنانے کیلئے جامع کاروباری منصوبہ پیش کیا جائے، شاہد خاقان عباسی کی ہدایت

پیر 11 دسمبر 2017 20:34

وزیراعظم کی زیر صدارت روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک سے متعلق امور کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارت قرار دیتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ ہوٹل کی آمدن کو بہتر بنانے کیلئے جامع کاروباری منصوبہ پیش کیا جائے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق امور کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہوا بازی ڈویژن نے اجلاس کو ہوٹل کی مالیاتی حالت اور سرمایہ کاری پر منافع کی کم ہوتی ہوئی شرح کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو ایک اہم تاریخی عمارت تصور کرتی ہے اور اس کی فروخت آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گرانقدر پراپرٹی کے علاوہ یہ ہوٹل پاکستان کیلئے ثقافتی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ متبادل یا دیگر ترقیاتی منصوبہ کے ذریعے روز ویلٹ ہوٹل کی آمدن کو بہتر بنانے کیلئے کاروباری منصوبہ پیش کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں