زینب بیٹی اور اہل خانہ کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے،محمد نواز شریف

ایسے فیصلے اور انصاف کی فوری فراہمی معاشرے میں ایسے گھناؤنے جرائم کا راستہ روکنے میں سنگ میل کا درجہ رکھتے ہیں ، بیان

ہفتہ 17 فروری 2018 20:31

زینب بیٹی اور اہل خانہ کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے،محمد نواز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2018ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ زینب بیٹی اور اہل خانہ کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے،ایسے فیصلے اور انصاف کی فوری فراہمی معاشرے میں ایسے گھناؤنے جرائم کا راستہ روکنے میں سنگ میل کا درجہ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ زینب بیٹی اور اہل خانہ کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے جس محنت اور جذبے سے قانونی تقاضے پورے کیے وہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے اور انصاف کی فوری فراہمی معاشرے میں ایسے گھناؤنے جرائم کا راستہ روکنے میں سنگ میل کا درجہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے مثال ہیں،ہماری بچیوں کی طرف کوئی بری نظر اٹھانے کی بھی جرآت نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں