گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات

جمعرات 9 مئی 2024 22:38

گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے جمعرات کے روز یہاں گورنر ہائوس لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر پنجاب کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ ملک محمد احمد خان ایک مدبر،زیرک اور معاملہ فہم سیاستدان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے امور بہترین انداز سے چلا رہے ہیں۔گورنر پنجاب نے ملک احمد خان کا بطور قائمقام گورنر پنجاب معاملات احسن طریقے سے چلانے پر شکریہ ادا کیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق بہترین طریقے سے سرانجام دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں