ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف

جمعرات 9 مئی 2024 22:34

ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 9مئی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، فتنہ پروروں نے قومی سلامتی اور ساکھ کو برباد کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس روز قومی ہیروز اور دفاعی یادگاروں کے ساتھ پاکستانیوں کے دلوں پر بھی وار کیا گیا ،9مئی کو سیاست اور احتجاج کی آڑ میں ملکی سالمیت سے کھلواڑ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پر تشدد واقعات اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کسی رو رعایت کے مستحق نہیں، 24 کروڑ عوام اپنی سرحدوں کے محافظوں کی پشت پر کھڑے ہیں، 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا،پاکستان پیپلز پارٹی ملکی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں