2002 سے 2005 تک متعارف کروائے گئے فونٹس میں کیلبری بھی تھا ،ْ رابرٹ ریڈلی کا پھر اعتراف
کیلبری فونٹ کا ڈیزائن تیار کرنے والے کو 2005 میں ایوارڈ بھی دیا گیا ،ْنواشریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی
جمعہ 23 فروری 2018 17:54
(جاری ہے)
گزشتہ روز سماعت کے دوران رابرٹ ریڈلی نے اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ 2005 میں کیلبری فونٹ موجود تھا جس پر خواجہ حارث نے جرح کی تھی اور جرح کا سلسلہ جمعہ کو دوبارہ شروع ہوا تو خواجہ حارث نے رابرٹ ریڈلی سے پوچھا کہ کیا کیلبری فونٹ کے خالق کو آئی ٹی میں مثبت خدمات پرایوارڈ دیا گیا تھا جس پر گواہ نے جواب دیا کہ جی یہ بات درست ہے کہ 2005 میں ان کو خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
خواجہ حارث نے سوال کیا کہ آپ نے رپورٹ میں لکھا کہ آئی ٹی ایکسپرٹ ونڈو وسٹا بیٹا سے کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتا تھا جس پر گواہ نے جواب دیا کہ آئی ٹی کا ماہر ونڈو وسٹا بیٹا سے کیلبری فونٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتا تھا۔گواہ رابرٹ ریڈلی نے جواب دیا کہ میں نے یہ بات اپنی رپورٹ میں بھی لکھی ہوئی ہے۔خواجہ حارث نے گواہ سے پوچھا کہ آپ کی رپورٹ میں ہے کہ استعمال کنندہ ونڈو وسٹا بیٹا سے کیلبری فونٹ کسی تنظیم سے ڈاؤن لوڈ کرسکتا تھاجس پر رابرٹ ریڈلی نے جواب دیا کہ جی ہاں یہ بات درست ہے اگر وہ تنظیم رسائی دے تو وہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرسکتا تھا۔خواجہ حارث نے پوچھاکہ آپ کی رپورٹ میں ہے کہ اگر یوزر تکنیکی طور پر مضبوط ہو تو کیلبری فونٹ ڈاون لوڈ کرسکتا ہے جس پر گواہ نے کہاکہ جی یہ بات درست ہے۔خواجہ حارث نے پوچھاکہ آپ نے رپورٹ میں ڈکلیریشن دی ہے جتنی معلومات حاصل کی وہ ذرائع بھی بتائے ہیں۔جس پر گواہ نے کہاکہ یہ درست ہے کہ معلومات کا ذریعہ بھی میں نے فراہم کیا۔اس موقع پر خواجہ حارث نے کہاکہ اس کا مطلب ہے کہ تمام ذرائع کا آپ نے ذکر کیا۔گواہ نے جواب دیا کہ پہلی رپورٹ کے ذرائع کا ذکر کیا جبکہ دوسری رپورٹ کے ذرائع کو حذف کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ حارث نے کہا کہ 2002 سے 2006 تک ونڈو نے 6 قسم کے فونٹ اسٹائل متعارف کروائے ان میں کیلبری بھی تھا۔گواہ رابرٹ ریڈلی نے کہا کہ 2002 سے 2005 تک متعارف کروائے گئے فونٹس میں کیلبری بھی تھا۔خواجہ حارث نے سوال کیاکہ کیا آپ نے رپورٹ میں ذکر کیا کہ چھ قسم کے فونٹ متعارف کروائی جس پر گواہ نے جواب دیا کہ رپورٹ تکنیکی بنیادوں پر تھی اس لیے میں نے ذکر نہیں کیا مجھے 6 جولائی کو دستاویزات موصول ہوئے تھے اگر وقت کی کمی نہ ہوتی تو 10 گنا بڑی رپورٹ تیار کر سکتا تھا۔اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ وقت کی کمی کی وجہ سے آپ کی رپورٹ درست نہیں ہے۔گواہ رابرٹ ریڈلی نے جواب دیا کہ یہ بات غلط ہے مجھے اپنی رپورٹ کی درستگی پر مکمل یقین ہے وقت کی کمی نہ ہوتی تو رپورٹ مزید مفصل بناتا۔خواجہ حارث نے گواہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ آئی ٹی اور کمپیوٹر ایکسپرٹ ہیں اس پر گواہ نے کہا کہ میں کمپیوٹر کا ایکسپرٹ نہیں ہوں۔خواجہ حارث نے گواہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کی مکمل رپورٹ غلط ہے جس پر رابرٹ ریڈلی نے ان کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ میری رپورٹ بالکل درست ہے۔ بعد ازاں نوازشریف نے کے وکیل نے نیب کے غیر ملکی گواہ پر جرح مکمل کرلی۔نیب کے دوسرے غیرملکی گواہ اختر راجہ ہیں جن کا بعد میں بیان قلمبند ہونے کے بعد اس پر جرح ہوگی۔ خیال رہے کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر ملزم قرار دئیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا۔العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اب تک احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مفرور قرار دے کر ان کا کیس الگ کردیا تھا۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں تین ضمنی ریفرنسز بھی دائر کیے گئے ہیں جن میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ضمنی ریفرنس میں نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا گیا ہے جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر نامزد ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک بھر میں حج آپریشن کل 9 مئی سے شروع ہوگا
شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح کنونشن میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی
عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات پرانکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ ..
پارلیمنٹ کو پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 بنانے کا اختیار نہیں ،،جسٹس عائشہ اے ملک کا اختلافی نوٹ
چیئرمین سی ڈی اے کاماڈل جیل ، بلیو ایریاسمیت مختلف سیکٹرز کا دورہ
پیپلز ڈیموکریٹک الائینس اور وکلاء کا جناح ہائوس کا دورہ
سعودی عرب۔ پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024ء
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے ..
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے