شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جناح کنونشن میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی

بدھ 8 مئی 2024 19:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب آج جمعرات کو جناح کنونشن میں منعقدہ ہوگی ،ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم شہباز شریف جناح کنونشن سینٹر میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ،تقریب میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شرکت کا بھی امکان ہے جبکہ شہداء کے لواحقین بھی تقریب میں شرکت کریں گے ،تقریب میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شہید پاک فوج کے جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائیگا جبکہ ملک بھر میں پاک فوج کی مختلف کارروائیوں پر مبنی ویڈیو بھی شرکاء کو دیکھائی جائے گی ،،وزیر اعظم شہباز شریف تقریب سے خصوصی خطاب میں شہداء کوخراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ شہداء کے لواحقین سے ملاقات بھی کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں