اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںاسلام آباد ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے ..

اسلام آباد ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2018ء)ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں کے سامان سے کروڑوں روپے کی آئس (منشیات) برآمد کرلی گئی۔

(خبر جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ائیرلائن کی پروازسے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں جان محمد سے ایک کلو238 گرام جبکہ مسافرمسعود احمد سے دو کلو پانچ سو گرام آئس برآمد کرلی۔اے ایس ایف حکام دونوں مسافروں نے منشیات لکڑی کے رندے اور گیس برنرمیں چھپائی تھی، مسافر مسعود احمد کا تعلق چارسدہ ،ْ مسافرجان محمد کا تعلق مردان سے ہے، دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں