اسلام آباد ، عید الاضحیٰ کیلئے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

بدھ 8 مئی 2024 17:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے عید الاضحیٰ کیلئے جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم سی آئی کے مطابق اسلام آباد میں 3 بڑی اور 3 چھوٹی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سنگجانی، آئی 15اور آئی 12میں بڑی مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی۔بہارہ کہو، سلطانہ فائونڈیشن اور ایکسپریس وے پر چھوٹی منڈیاں لگائی جائیں گی۔مویشی منڈیاں یکم ذی الحج سے 13 ذی الحج تک لگائی جائیں گی ۔بڑے جانور کی فیس 500 روپے، چھوٹے جانور کی فیس 250 روپے وصول کی جائے گی۔مویشی منڈیوں کیلئے کھلی نیلامی 9 مئی کو ڈی ایم اے آفس میں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں